Surah Yunus Ayat 109 (10:109)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ اتَّبِـعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ ۚۖ-وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ 109
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس وحی کی پیروی کرو جو آپ کی طرف بھیجی جاتی ہے اور صبر کرتے رہو حتّٰی کہ اللہ فیصلہ فرما دے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس پر چلو جو تم پر وحی ہوتی ہے اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ حکم فرمائے اور وہ سب سے بہتر حکم فرمانے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اتبـع ما یوحى الیك:اور اس کی پیروی کرو جو اپ کی طرف وحی بھیجی جاتی ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی اپ کی طرف جو وحی فرماتا ہے اپ اسی کی پیروی کر یں اور اپ کی قوم کے کفار کی طرف سے اپ کو جو اذیت پہنچتی ہے اس پر صبر کرتے رہیں حتی کہ اللہ تعالی اپ کے دین کو غلبہ عطا فرما کر ان کے خلاف اپ کی مدد کا فیصلہ فرمائے اللہ عزوجل سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۱۰۹ ۲ / ۳۳۸)