Surah Yunus Ayat 17 (10:17)
Jonah · Juz 11 · Makki
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے؟ بیشک مجرم فلاح نہیں پائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتیں جھٹلائے بیشک مجرموں کا بھلا نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{فمن اظلم ممن افترى على الله كذبا:تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔} مشرکین نے یہ کہا تھا کہ قران نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا اپنا بنایا ہوا کلام ہے اور اپ نے اسے اللہ تعالی کی طرف منسوب کر کے اللہ عزوجل پر جھوٹ باندھا ہے ان کے رد میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ عزوجل پر جھوٹ باندھے یعنی بفرض محال اگر میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے کلام کو اللہ تعالی کی طرف منسوب کیا ہوتا تو اپ سب سے بڑے ظالم قرار پاتے لیکن جب دلائل سے ثابت ہو چکا کہ ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ قران اللہ عزوجل کا کلام اوراس کی وحی ہے تو اب جو مشرکین اسے اللہ عزوجل کا کلام نہیں مانتے وہ اللہ عزوجل کی ایات کو جھٹلانے والے اور لوگوں میں سب سے بڑے ظالم ہیں۔ (تفسیرکبیر یونس تحت الایۃ: ۱۷ ۶ / ۲۲۶)