Surah Yunus Ayat 70 (10:70)
Jonah · Juz 11 · Makki
مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَٝ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدنیا میں تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے پھر انہیں ہماری طرف واپس آنا ہے پھر ہم انہیں ان کے کفر کے بدلے میں شدیدعذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدنیا میں کچھ برت لینا ہے پھر انہیں ہماری طرف واپس آنا پھر ہم انہیں سخت عذاب چکھائیں گے بدلہ ان کے کفر کا۔
Tafseer (Urdu)
{متاع فی الدنیا:دنیا میں تھوڑا سافائدہ اٹھانا ہے۔}اس ایت میں کچھ لوگوں کے اس شبہے کا جواب دیا گیا ہے کہ اللہ عزوجل پر جھوٹ باندھنے والے بہت سے افراد عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور دنیاوی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو وہ ناکام کہاں سے ہوئے ان کے شبہ کے ازالے کیلئے فرمایا گیا کہ یہ عارضی ارام ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں بلکہ اعتبار انجام کا ہے اور ان کاانجام خراب ہی ہے ۔ (صاوی یونس تحت الایۃ: ۷۰ ۳ / ۸۸۳)