Surah Yunus Ayat 87 (10:87)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُیُوْتًا وَّ اجْعَلُوْا بُیُوْتَكُمْ قِبْلَةً وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو وحی بھیجی کہ مصر میں اپنی قوم کے لیے مکانات بناؤ اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بناؤ اور نماز قائم رکھو اور مسلمانوں کو خوشخبری سناؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو وحی بھیجی کہ مصر میں اپنی قوم کے لیے مکانات بناؤ اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ کرو اور نماز قائم رکھو اور مسلمانوں کو خوشخبری سنا۔
Tafseer (Urdu)
{و اجعلوا بیوتكم قبلة:اوراپنے گھروں کو نماز کی جگہ بناو۔ }حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کا قبلہ کعبہ شریف تھا اور ابتداء میں بنی اسرائیل کو یہی حکم تھا کہ وہ گھروں میں چھپ کر نماز پڑھیں تاکہ فرعونیوں کے شر وایذا ء سے محفوظ رہیں۔ (مدارک یونس تحت الایۃ: ۸۷ ص۴۸۲-۴۸۳) ایت’’و اوحینا الى موسى و اخیه ان تبوا‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے پانچ باتیں معلوم ہوئیں : (1)… گھر بنانا بھی سنت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام ہے لیکن شرط یہ ہے کہ فخر کے لئے نہ ہو بلکہ ضرورت پوری کرنے کے لئے ہو۔ (2)…رہنے سہنے کے گھروں میں گھریلو مسجد بنانا جسے مسجد بیت کہا جاتا ہے یہ ایک قدیم طریقہ ہے لہذا یہ ہونا چاہیے کہ مسلمان اپنے گھر کا کوئی حصہ نماز کے لئے پاک و صاف رکھیں اور اس میں عورت اعتکاف کرے۔ (3)… خوف کے وقت چھپ کر گھروں میں نماز پڑھنا جائز ہے کیونکہ بنی اسرائیل اس زمانہ میں ایسے ہی نماز پڑھتے تھے۔ (4)… مصیبت کے وقت اچھی خبریں سنانی چاہئیں تاکہ لوگوں کا حوصلہ بڑھے اور مایوسی دور ہو۔ (5)… حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے دین میں نماز فرض تھی اس وقت زکوۃکا حکم اس لئے نہ دیا گیا کہ بنی اسرائیل غریب و مساکین تھے جب ان کے پاس مال ایا تو پھر ان پر مال کا چوتھائی حصہ زکوۃ نکالنی فرض ہوئی۔