Surah Al Lahab Ayat 2 (111:2)
The Palm Fiber · Juz 30 · Makki
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَﭤ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا۔
Tafseer (Urdu)
{ما اغنى عنه ماله و ما كسب: اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ ائی۔ } مروی ہے کہ ابولہب نے جب پہلی آیت سنی تو کہنے لگا کہ جو کچھ میرے بھتیجے کہتے ہیں اگر سچ ہے تو میں اپنی جان کے لئے اپنے مال و اولاد کو فدیہ کردوں گا ۔اس آیت میں اس کا رد فرمایا گیا کہ یہ خیال غلط ہے اس وقت کوئی چیز کام آنے والی نہیں ۔( مدارک المسد تحت الایۃ: ۲ ص۱۳۸۱ خزائن العرفان اللہب تحت الایۃ: ۲ ص۱۱۲۴) {سیصلى نارا ذات لهب: اب وہ شعلوں والی اگ میں داخل ہوگا ۔} یعنی ابو لہب قیامت کے بعد دوزخ میں داخل ہو کر اگ کا عذاب پائے گا اس سے معلوم ہوا کہ ابو لہب کا دوزخی ہونا یقینی ہے۔