Surah Al Hijr Ayat 16 (15:16)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے اور اسے دیکھنے والوں کے لیے آراستہ کیا ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد جعلنا فی السمآء بروجا:اور بیشک ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے۔} یہ برج سات سیاروں کی منزلیں ہیں اور ان برجوں کی تعداد بارہ ہے۔ (1) حمل۔ (2) ثور۔ (3) جوزاء۔ (4) سرطان۔ (5) اسد۔ (6) سنبلہ۔ (7) میزان۔ (8) عقرب۔(9) قوس۔(10) جدی ۔(11) دلو۔(12) حوت۔ مریخ کے برج حمل اور عقرب ہیں زہرہ کے ثور اور میزان عطارد کے جوزاء اور سنبلہ چاند کا سرطان سورج کا اسد مشتری کے قوس اور حوت اور زحل کے جدی اور دلو ہیں ۔ (جلالین الحجر تحت الایۃ: ۱۶ ص۲۱۲) {و زینها للنظرین:اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا۔} یعنی ہم نے اسمان کو سورج چاند اور ستاروں سے اراستہ کیا تاکہ غورو فکر کرنے والے اس سے اللہ تعالی کے واحد اور خالق ہونے پر استدلال کریں اور جان لیں کہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا اور اسے شکل و صورت عطا کرنے والا صرف اللہ تعالی ہے۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۱۶ ۳ / ۹۷)