Surah Al Hijr Ayat 39 (15:39)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس نے کہا: اے رب میرے! مجھے اس بات کی قسم کہ تو نے مجھے گمراہ کیا، میں ضرورزمین میں لوگوں کیلئے (نافرمانی) خوشنما بنادوں گا اور میں ضرور ان سب کو گمراہ کردوں گا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا اے رب میرے قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انہیں زمین میں بھلاوے دوں گا اور ضرور میں ان سب کو بے راہ کردوں گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:ابلیس نے کہا۔} جب ابلیس کو معلوم ہوا کہ وہ کفر کی حالت میں مرے گا اور ا س کی کبھی بخشش نہ ہو گی تو اس نے مخلوق کو کفر میں مبتلا کر کے گمراہ کر دینے کی حرص کی اور کہا ’’اے میرے رب! مجھے اس بات کی قسم کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں ضرور زمین میں حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کیلئے دنیا کی محبت اور تیری نافرمانی کوخوشنما بنادوں گا اور میں ضرور ان سب کے دلوں میں وسوسہ ڈال کرگمراہ کردوں گا البتہ تیرے برگزیدہ بندوں پر میرا وسوسہ اور مکرنہ چلے گا۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۳۹-۴۰ ۳ / ۱۰۲ صاوی الحجر تحت الایۃ: ۳۹-۴۰ ۳ / ۱۰۴۳ ملتقطا)