Surah Al Hijr Ayat 65 (15:65)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِـعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے چلیں اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور تم لوگوں میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور سیدھے چلتے رہو جہاں کا تمہیں حکم دیا جارہا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے کر باہر جائیے اور آپ ان کے پیچھے چلئے اور تم میں کوئی پیچھے پھر کر نہ دیکھے اور جہاں کو حکم ہے سیدھے چلے جایئے۔
Tafseer (Urdu)
{فاسر باهلك:تو اپ اپنے گھر والوں کو لے چلیں ۔} یعنی اپ علیہ الصلوۃ والسلام رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے چلیں اور اپ علیہ الصلوۃ والسلام خود ان کے پیچھے پیچھے چلیں تاکہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام ان کی حالت پر مطلع رہیں اور تم لوگوں میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے کہ قوم پر کیا بلا نازل ہوئی اور وہ کس عذاب میں مبتلا کئے گئے اور سیدھے اس طرف چلتے رہو جہاں جانے کا اللہ تعالی نے تمہیں حکم دیا ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کو ملک شام جانے کا حکم ہوا تھا۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۶۵ ص۵۸۴-۵۸۵ خازن الحجر تحت الایۃ: ۶۵ ۳ / ۱۰۶ ملتقطا) {و قضینا الیه ذلك الامر:اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا ۔} یعنی ہم نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اس حکم کی وحی کر دی جس کافیصلہ ہم نے اس کی قوم کے بارے میں کیا تھاکہ صبح کے وقت ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی اور پوری قوم عذاب سے ہلاک کردی جائے گی۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۶۶ ۳ / ۱۰۶ مدارک الحجر تحت الایۃ: ۶۶ ص۵۸۵ ملتقطا)