Surah Al Hijr Ayat 73 (15:73)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو دن نکلتے ہی انہیں زوردار چیخ نے آپکڑا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا ۔
Tafseer (Urdu)
{فاخذتهم الصیحة:تو انہیں زور دار چیخ نے آپکڑا ۔} یعنی سورج نکلتے وقت حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو حضرت جبریل علیہ السلامکی زور دار چیخ نے آپکڑا۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۷۳ ص۵۸۵ ملخصا) {فجعلنا عالیها سافلها:تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا۔} یعنی ہم نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اس طرح کہ حضرت جبریل علیہ السلام زمین کے اس حصے کو اٹھا کر آسمان کے قریب لے گئے اور وہاں سے اوندھا کرکے زمین پر ڈال دیا ۔ (مدارک الحجر تحت الایۃ: ۷۴ ص۵۸۵)