Surah Al Hijr Ayat 78 (15:78)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک کثیر درختوں والی جگہ کے رہنے والے ضرور ظالم تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک جھاڑی والے ضرور ظالم تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{و ان كان اصحب الایكة:اور بیشک کثیر درختوں والی جگہ کے رہنے والے۔} اس ایت میں ’’ اصحب الایكة‘‘ سے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم مراد ہے۔ ایکہ جھاڑی کو کہتے ہیں ان لوگوں کا شہر چونکہ سرسبز جنگلوں اور مرغزاروں کے درمیان تھا اس لئے انہیں جھاڑی والا فرمایا گیا اللہ تعالی نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو ان پر رسول بنا کر بھیجا اوران لوگوں نے نافرمانی کی اور حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایاتو اللہ تعالی نے انہیں ہلاک کر دیا۔ (خازن الحجر تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۱۰۷ ملخصا)ان کا واقعہ سورہ شعراء میں بھی مذکور ہے ۔ {فانتقمنا منهم:تو ہم نے ان سے انتقام لیا ۔} یعنی ہم نے عذاب بھیج کر انہیں ہلاک کر دیااور بیشک قوم لوط کے اور اصحاب ایکہ کے شہر صاف راستے پر ہیں جہاں سے آدمی گزرتے اور دیکھتے ہیں تو اے اہل مکہ !تم انہیں دیکھ کر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے۔ (جلالین الحجر تحت الایۃ: ۷۹ ص۲۱۴ خازن الحجر تحت الایۃ: ۷۹ ۳ / ۱۰۷ ملتقطا)