Surah Al Hijr Ayat 97 (15:97)
The Rocky Tract · Juz 14 · Makki
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ 97
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد نعلم:اور بیشک ہمیں معلوم ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک ہمیں معلوم ہے کہ اپ کی قوم کے مشرکوں کا اپ کو جھٹلانے اپ کا اور قران کا مذاق اڑانے کی وجہ سے آپ کو ملال ہوتا ہے تو اپ اپنے رب عزوجل کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کریں اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیں کیونکہ اللہ عزوجل کی عبادت کرنے والوں کے لئے تسبیح اور عبادت میں مشغول ہونا غم کا بہترین علاج ہے۔(تفسیرطبری الحجر تحت الایۃ: ۹۷-۹۸ ۷ / ۵۵۳ مدارک الحجر تحت الایۃ: ۹۷-۹۸ ص۵۸۸ ملتقطا) غم کا بہترین علاج: اس سے معلوم ہوا کہ غمگین شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے غم دور کرنے کیلئے اللہ تعالی کی تسبیح و تقدیس بیان کرنے اور اس کی عبادت کرنے میں مشغول ہوجائے اس سے ان شاء اللہ اس کا غم دور ہو جائے گا۔ حدیث شریف میں ہے حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’جب رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کوئی اہم واقعہ پیش آتا تو نماز میں مشغول ہوجاتے۔(ابوداود کتاب التطوع باب وقت قیام النبی صلی اللہ علیہ وسلم من اللیل ۲ / ۵۲ الحدیث: ۱۳۱۹) اور حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:جس نے صبح اور شام سات مرتبہ یہ کہا’’حسبی اللہ لا الـہ الا ہو علیہ توکلت وہو رب العرش العظیم‘‘تو اللہ تعالی اس چیز میں اسے کافی ہو گا جس کا اس نے ارادہ کیا۔(ابوداود کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ۴ / ۴۱۶ الحدیث: ۵۰۸۱)