Surah An Nahl Ayat 110 (16:110)
The Bee · Juz 14 · Makki
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَ صَبَرُوْۤاۙ-اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 110
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر بیشک تمہارا رب ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تکلیفیں دئیے جانے کے بعد اپنے گھر بار چھوڑے پھر انہوں نے جہاد کیا اورصبر کیا بیشک تمہارا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر بیشک تمہارا رب ان کے لیے جنہوں نے اپنے گھر چھوڑے بعد اس کے کہ ستائے گئے پھر انہوں نے جہاد کیا اور صابر رہے بیشک تمہارا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا ہے مہربان۔
Tafseer (Urdu)
{ثم ان ربك:پھر بیشک تمہارا رب ۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بے شک وہ لوگ جنہیں ہجرت سے پہلے ان کے دین کے بارے میں مشرکین کی طرف سے تکلیفیں اور اذیتیں دی گئیں اس کے بعد انہوں نے ہجرت کی اور اپنے شہر گھر اور خاندانوں کو چھوڑ کر اہل اسلام کے شہر مدینہ طیبہ منتقل ہو گئے۔ پھر انہوں نے اپنے ہاتھوں تلواروں اور زبانوں کے ساتھ مشرکین اور ان کے جھوٹے معبودوں کے خلاف جہاد کیا اور جہاد کرنے پر صبر کیا تو بیشک یہ بخشش کے مستحق ہیں اس لئے اللہ عزوجل ان کی اس ازمائش کے بعد انہیں ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔( تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۱۱۰ ۷ / ۶۵۳ جلالین النحل تحت الایۃ: ۱۱۰ ص۲۲۶ ملتقطا)