Surah An Nahl Ayat 123 (16:123)
The Bee · Juz 14 · Makki
ثُمَّ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اَنِ اتَّبِـعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًاؕ-وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 123
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ (آپ بھی) دینِ ابراہیم کی پیروی کریں جو ہر باطل سے جدا تھے اور وہ مشرک نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ہم نے تمہیں وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی کرو جو ہر باطل سے الگ تھا اور مشرک نہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
} ثم اوحینا الیك: پھر ہم نے اپ کی طرف وحی بھیجی ۔{ اس ایت میں پیروی سے مراد عقائد اور اصول دین میں موافقت کرنا ہے۔ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اس پیروی کا جو حکم دیا گیا اس میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت ومنزلت اور رفعت درجات کا اظہار ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا دین ابراہیمی کی موافقت فرمانا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ان کے تمام فضائل و کمالات میں سب سے اعلی فضل و شرف ہے کیونکہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اکرم الاولین والاخرین یعنی اولین و اخرین میں سب سے زیادہ مکر م ہیں(صاوی النحل تحت الایۃ: ۱۲۳ ۳ / ۱۱۰۰ مدارک النحل تحت الایۃ: ۱۲۳ ص۶۱۳ روح البیان النحل تحت الایۃ: ۱۲۳ ۵ / ۹۴ ملتقطا) جیسا کہ ترمذی شریف کی حدیث میں ہے۔( ترمذی کتاب المناقب باب ما جاء فی فضل النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۵ / ۳۵۴ الحدیث: ۳۶۳۶) اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور ساری مخلوق سے آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مرتبہ افضل و اعلی ہے۔