Surah An Nahl Ayat 31 (16:31)
The Bee · Juz 14 · Makki
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَؕ-كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، ان کے نیچے نہریں جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے۔اللہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انہیں وہاں ملے گا جو چاہیں اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو۔
Tafseer (Urdu)
{جنت عدن:ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔} یعنی اخرت کا گھر ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں پرہیزگار داخل ہوں گے ان باغات میں جنتیوں کے گھروں محلات اور رہائش گاہوں کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے اوریہ بات جنت کے سوا کسی کو کہیں بھی حاصل نہیں اللہ تعالی پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۳۱ ۳ / ۱۲۰)