Surah An Nahl Ayat 33 (16:33)
The Bee · Juz 14 · Makki
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَؕ-كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰـكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ کافراس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تمہارے رب کا عذاب آجائے۔ ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسے ہی کیا تھا اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا لیکن یہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکاہے کے انتظار میں ہیں مگر اس کے کہ فرشتے ان پر آئیں یا تمہارے رب کا عذاب آئے ان سے اگلوں نے بھی ایسا ہی کیا اور اللہ نے ان پر کچھ ظلم نہ کیا ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{هل ینظرون:یہ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جن لوگوں نے اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کیا اور اپ کی نبوت کو ماننے سے انکار کر دیایہ اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے اجائیں یا تمہارے رب عزوجل کا دنیا میں یاروز قیامت والے عذاب کاحکم اجائے ۔ ان سے پہلی امتوں کے کفار نے بھی ایسے ہی کیا تھا انہوں نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تو وہ ہلاک کر دئیے گئے اور اللہ عزوجل نے انہیں عذاب میں مبتلا کر کے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود ہی کفر اختیار کرکے اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔( خازن النحل تحت الایۃ: ۳۳ ۳ / ۱۲۱ جلالین النحل تحت الایۃ: ۳۳ ص۲۱۸ ملتقطا) {فاصابهم سیات ما عملوا:تو ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ا پڑیں ۔} یعنی انہوں نے اپنے خبیث اعمال کی سزا پائی اور جس عذاب کا یہ مذاق اڑاتے تھے وہ ان پر نازل ہو گیا۔ (خازن النحل تحت الایۃ: ۳۴ ۳ / ۱۲۱)