Surah An Nahl Ayat 60 (16:60)
The Bee · Juz 14 · Makki
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِۚ-وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰىؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کیلئے بری حالت ہے اور اللہ کی سب سے بلندشان ہے اور وہی عزت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انہیں کا بُر ا حال ہے اور اللہ کی شان سب سے بلند اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو یؤاخذ الله الناس بظلمهم:اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کی بنا پر پکڑ لیتا۔}اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے کفار مکہ کے بہت بڑے کفر اور برے اقوال کا بیان فرمایا جبکہ اس ایت میں یہ بیان فرمایا کہ اللہ تعالی ان کافروں پر جلدی عذاب نازل نہ فرما کر انہیں ڈھیل دیتا ہے تاکہ اس کی رحمت اور اس کے فضل و کرم کا اظہار ہو۔( تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۶۱ ۷ / ۲۲۷) چنانچہ فرمایا گیا کہ اگر اللہ تعالی لوگوں کو ان کے گناہوں پر پکڑ لیتا اور عذاب میں جلدی فرماتا تو زمین پر کوئی چلنے والا نہ چھوڑتا بلکہ سب کو ہلاک کردیتا۔ایک قول یہ ہے کہ زمین پر چلنے والے سے کافر مراد ہیں جیسا کہ دوسری آیت میں ہے۔’’ان شر الدوآب عند الله الذین كفروا‘‘(انفال:۵۵) ترجمہ کنزالعرفان: یعنی بیشک جانوروں میں سب سے بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا۔ بعض مفسرین نے فرمایا ’’ایت کے معنی یہ ہیں کہ روئے زمین پر کسی چلنے والے کو باقی نہیں چھوڑتا جیسا کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جو کوئی زمین پر تھا ان سب کو ہلاک کردیا صرف وہی باقی رہے جو زمین پر نہ تھے بلکہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کشتی میں تھے۔ اس ایت کے معنی میں ایک قول یہ بھی ہے کہ ’’اللہ تعالی ان کے ظالم باپ دادا کو ان کے ظلم کی وجہ سے ہلاک کردیتا تو ان کی نسلیں منقطع ہوجاتیں اور زمین میں کوئی باقی نہ رہتا۔( خازن النحل تحت الایۃ: ۶۱ ۳ / ۱۲۸ ملخصا) {و لكن یؤخرهم الى اجل مسمى:لیکن وہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی ان کے ظلم پر پکڑ نہیں فرماتا بلکہ اپنے فضل و کرم اور حلم کی وجہ سے انہیں زندگی کا وقت پورا ہونے تک یا قیامت انے تک مہلت دیتا ہے۔ پھر جب ان کی مقررہ مدت اجائے گی تو وہ اس مدت سے نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی آگے بڑھیں گے۔(خازن النحل تحت الایۃ: ۶۱ ۳ / ۱۲۸ ملخصا)