Surah Al Isra Ayat 2 (17:2)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَكِیْلًاﭤ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنادیا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ بناؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت کیا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہراؤ۔
Tafseer (Urdu)
{و اتینا موسى الكتب:اور ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی ۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے اپنے اس اکرام کا ذکر فرمایا جو اس نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر فرمایا اور اس ایت میں وہ اپنے اس اکرام کا ذکر فرما رہا ہے جو اس نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر فرمایا چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کتاب تورات عطا فرمائی اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنادیا کہ وہ اس کتاب کے ذریعے انہیں جہالت اور کفر کے اندھیروں سے علم اور دین کے نور کی طرف نکالتے ہیں تاکہ اے بنی اسرائیل ! تم میرے سوا کسی کو کارساز نہ بناو۔( تفسیرکبیر الاسراء تحت الایۃ: ۲ ۷ / ۲۹۷)