Surah Al Isra Ayat 27 (17:27)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{اخوان الشیطین:شیطان کے بھائی۔}ا س سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے ارشادفرمایا کہ فضول خرچی نہ کرو جبکہ اس ایت میں فرمایا کہ بیشک فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں کیونکہ یہ ان کے راستے پر چلتے ہیں اور چونکہ شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے لہذا اس کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔( مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۲۷ ص۶۲۱ ملخصا)