Surah Al Isra Ayat 4 (17:4)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے بنی اسرائیل کی طرف کتاب میں وحی بھیجی کہ ضرور تم زمین میں دومرتبہ فساد کرو گے اور تم ضرور بڑا تکبرکرو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں وحی بھیجی کہ ضرور تم زمین میں دوبار فساد مچاؤ گے اور ضرور بڑا غرور کرو گے۔
Tafseer (Urdu)
{فی الكتب: کتاب میں ۔} اس ایت میں بنی اسرائیل کے بارے میں بیان کیا گیا کہ اللہ عزوجل نے انہیں تورات میں یہ غیب کی خبر دی تھی کہ تم زمین میں یعنی سرزمین شام میں دو مرتبہ فساد کرو گے ۔ یہ غیب کی خبر پوری ہوئی اور جس طرح اللہ عزوجل نے فرمایا تھا ویسے ہی وقوع میں ایا کہ بنی اسرائیل نے فساد کیا ظلم و بغاوت پر اترے اور اس کا انجام دیکھنے کے بعد پھر سنبھلے لیکن پھر دوبارہ فساد میں مبتلا ہوگئے اور ہر مرتبہ فساد کے نتیجے میں ذلیل و رسوا ہوئے ۔