Surah Al Isra Ayat 6 (17:6)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ وَ اَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ جَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِیْرًا 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ہم نے تمہاراغلبہ ان پر اُلٹ دیا اور مالوں اور بیٹوں کے ساتھ تمہاری مدد کی اور ہم نے تمہاری تعداد بھی زیادہ کردی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ہم نے ان پر اُلٹ کر تمہارا حملہ کردیا اور تم کو مالوں اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہارا جتھا بڑھا دیا۔
Tafseer (Urdu)
{ثم رددنا لكم الكرة علیهم:پھر ہم نے تمہاراغلبہ ان پر الٹ دیا۔} اس ایت میں بنی اسرائیل کی بربادی کے بعد دوبارہ سنبھلنے کی داستان بیان کی جارہی ہے کہ گناہوں اور نافرمانیوں کے نتیجے میں تباہ و برباد ہونے کے بعد جب تم نے توبہ کی اور تکبر و فساد سے باز آئے توہم نے تمہیں دولت دی اور تمہیں اتنی قوت و طاقت عطا فرمائی کہ تم دوبارہ مقابلہ کرنے کے قابل ہوئے چنانچہ تمہیں ان لوگوں پر غلبہ عطا کردیا گیا جو تم پر مسلط ہو چکے تھے۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۶ ۳ / ۱۶۲ ملتقطا) افرادی اور مالی قوت کی اہمیت: اس ایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ افرادی اور مالی قوت کی بھی بڑی اہمیت ہے اور طاقت کے میدان میں ان کا بڑا عمل دخل ہے اور اگر ان کا صحیح استعمال ہو تو یہ اللہ عزوجل کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔