Surah Al Kahf Ayat 27 (18:27)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَۚ- لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖۚ-وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب کی کتاب سے اس وحی کی تلاوت کرو جو آپ کی طرف بھیجی گئی ہے ۔اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور تم ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تلاوت کرو جو تمہارے رب کی کتاب تمہیں وحی ہوئی اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور ہرگز تم اس کے سوا پناہ نہ پاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{و اتل: اور تلاوت کر۔} جب اللہ تعالی نے اصحاب کہف کے واقعے پر مشتمل ایات نازل فرما دیں تو ا س ایت میں اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو حکم دیا کہ اپ قران پاک کی تلاوت کرتے رہیں اور کفار کی ان باتوں کی پروا نہ کریں کہ اپ اس کے علاوہ کوئی اور قران لے ائیں یا اسے تبدیل کر دیں ۔ اللہ عزوجل کی باتوں کو بدلنے پر کوئی قادر نہیں ۔(ابوسعود الکہف تحت الایۃ: ۲۶-۲۷ ۳ / ۳۷۶-۳۷۷) قران مجید کی تلاوت کرنی چاہئے اگرچہ سمجھ میں نہ ائے: ا س ایت مبارکہ میں تلاوت کا بیان اصحاب کہف کے واقعے کے اختتام کے طور پر ہے لیکن قران پاک کے عمومی الفاظ کا اعتبار کرتے ہوئے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مطلقا بھی قران پاک کی تلاوت کرنی چاہیے سمجھ میں ائے یا نہ ائے۔