Surah Al Kahf Ayat 5 (18:5)
The Cave · Juz 15 · Makki
مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّ لَا لِاٰبَآىٕهِمْؕ-كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُ جُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْؕ-اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس بارے میں نہ تووہ کچھ علم رکھتے ہیں اورنہ ان کے باپ دادا۔کتنا بڑا بول ہے جو ان کے منہ سے نکلتا ہے۔ وہ بالکل جھوٹ کہہ رہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس بارے میں نہ وہ کچھ علم رکھتے ہیں نہ ان کے باپ دادا کتنا بڑا بول ہے کہ ان کے منہ سے نکلتا ہے نِرا جھوٹ کہہ رہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ما لهم به من علم و لا لابآىهم:اس بارے میں نہ تووہ کچھ علم رکھتے ہیں اور نہ ان کے باپ دادا۔} ارشاد فرمایا کہ ( اللہ تعالی نے اپنا کوئی بچہ بنایا ہے) اس بارے میں نہ تووہ کچھ علم رکھتے ہیں اور نہ ان کے باپ دادا جن کی وہ اس عقیدے میں پیروی کر رہے ہیں یعنی علم اس بات کا تقاضا ہی نہیں کرتا کہ اللہ تعالی اپنی کوئی اولادبنائے کیونکہ اللہ تعالی کے لئے بچے کا ہونا فی نفسہ محال ہے اور انہوں نے یہ بات ان چیزوں میں غور و فکر کے بغیر محض جہالت کی وجہ سے کہی ہے جو اللہ تعالی کے لئے ہو سکتی ہیں اور جو اللہ تعالی کے لئے محال ہیں ۔ اللہ تعالی کے لئے بچہ ہونا کتنا بڑا بول ہے جو ان کے منہ سے نکلتا ہے۔ وہ لوگ اللہ تعالی کی شان میں بالکل جھوٹ کہہ رہے ہیں اوراس بات کے سچ ہونے کا امکان تک بھی نہیں ہے۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۵ ۵ / ۲۱۵-۲۱۶)