Surah Al Kahf Ayat 54 (18:54)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍؕ-وَ كَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَیْءٍ جَدَلًا 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال طرح طرح سے بیان فرمائی اور انسان ہرچیز سے بڑھ کر جھگڑا لو ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی اور آدمی ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فی هذا القران: اس قران میں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے اس قران میں ہر قسم کی مثال مختلف انداز سے بیان فرمائی تاکہ لوگ انہیں سمجھیں اور نصیحت حاصل کریں لیکن اکثریت کی حالت یہ ہے کہ وہ نصیحت قبول نہیں کرتے بلکہ اگے سے فضول میں بحث مباحثہ کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ ایت میں فرمایا کہ انسان ہرچیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔ یہ ایت اگرچہ بطور خاص نضر بن حارث نامی کافر یا ابی بن خلف کافر کے بارے میں نازل ہوئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ایت میں تمام کفار داخل ہیں جو حق کو تسلیم کرنے کی بجائے اگے سے صرف بحث و مباحثہ ہی کرتے ہیں اور اس ایت کے عموم میں تمام لوگ ہی داخل ہیں کیونکہ یہ انسان کی عمومی عادت ہے کہ وہ فورا بات کو تسلیم نہیں کرتا اگرچہ وہ حق بات ہی کیوں نہ ہو بلکہ بحث مباحثہ کرتا ہے۔