Surah Al Kahf Ayat 78 (18:78)
The Cave · Juz 16 · Makki
قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَۚ-سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہا: یہ میری اور آپ کی جدائی کا وقت ہے۔ اب میں آپ کو ان باتوں کا اصل مطلب بتاؤں گا جن پر آپ صبر نہ کرسکے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا یہ میری اور آپ کی جدائی ہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر بتاؤں گا جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے تیسری مرتبہ اپنے فعل پر کلام سن کر حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا ’’ یہ میری اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی جدائی کا وقت ہے۔ اب میں جدا ہونے سے پہلے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو ان باتوں کا اصل مطلب بتاؤں گا جن پر آپ علیہ الصلوۃ والسلام صبر نہ کرسکے اور ان کے اندر جو راز تھے ان کا اظہار کردوں گا۔( مدارک الکہف تحت الایۃ: ۷۸ ص۶۶۰ جمل الکہف تحت الایۃ: ۷۸ ۴ / ۴۴۶ ملتقطا) ایت’’ قال هذا فراق بینی و بینك‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں : (1)…اگر اپنا قریبی ساتھی یا ماتحت شخص کوئی ایسا کام کرے جس کی وجہ سے اسے خود سے دور کرنے کی صورت بنتی ہو تو فورا اسے دور نہ کر دے بلکہ ایک یادو مرتبہ اسے معاف کر دیا جائے اور اس سے درگزر کیا جائے اور ساتھ میں مناسب تنبیہ بھی کر دی جائے تاکہ وہ اپنی کوتاہی یا غلطی پر اگاہ ہو جائے اور اگر وہ تیسری بار پھر وہی کام کرے تو اب چاہے تو اسے خود سے دور کر دے۔ (2)…اگر اپنے قریبی ساتھی کو خود سے دور کرے تو اسے دور کرنے کی وجہ بتا دے تاکہ اس کے پاس اعتراض کی کوئی گنجائش نہ رہے۔