Surah Al Kahf Ayat 87 (18:87)
The Cave · Juz 16 · Makki
قَالَ اَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهٗ ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰى رَبِّهٖ فَیُعَذِّبُهٗ عَذَابًا نُّكْرًا 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہا : بہرحال جس نے ظلم کیا تو عنقریب ہم اسے سزا دیں گے پھروہ اپنے رب کی طرف لوٹایاجائے گا تو وہ اسے بہت برا عذاب دے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی کہ وہ جس نے ظلم کیا اسے تو ہم عنقریب سزادیں گے پھر اپنے رب کی طرف پھیرا جائے گا وہ اسے بری مار دے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ذوالقر نین نے اللہ تعالی کی طرف سے حکم ملنے کے بعد ان نبی علیہ السلام سے عرض کی یا اپنے پاس موجود خاص ساتھیوں سے کہا ’’بہرحال جس نے کفرو شرک اختیار کیا اور میری دعوت کو ٹھکرا کر ایمان نہ لایا تو عنقریب ہم اسے قتل کردیں گے یہ تو اس کی دنیوی سزا ہے پھر وہ قیا مت کے دن اپنے رب عزوجل کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اسے جہنم کابہت برا عذاب دے گا اور جو ایمان لایا اور اس نے ایمان کے تقاضوں کے مطابق نیک عمل کیا تو اس کیلئے جزا کے طور پر بھلائی یعنی جنت ہے اور عنقریب ہم اس ایمان والے کو آسان کام کہیں گے اور اس کو ایسی چیزوں کا حکم دیں گے جو اس پر سہل ہوں دشوار نہ ہوں ۔( ابو سعود الکہف تحت الایۃ: ۸۷-۸۸ ۳ / ۴۰۳ مدارک الکہف تحت الایۃ: ۸۷-۸۸ ص۶۶۲ جلالین الکہف تحت الایۃ: ۸۷-۸۸ ص۲۵۱ ملتقطا)