Surah Al Kahf Ayat 92 (18:92)
The Cave · Juz 16 · Makki
ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا 92
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر وہ ایک اور راستے کے پیچھے چلا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ایک ساما ن کے پیچھے چلا ۔
Tafseer (Urdu)
{ثم:پھر۔} حضرت ذوالقر نین رضی اللہ تعالی عنہ جب مشرق و مغرب تک پہنچ گئے تو اب کی بار انہوں نے شمال کی جانب سفر شروع فرمایا یہاں تک کہ وہ دو پہاڑوں کے درمیان تک جا پہنچے اور یہ سب اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ علم اور قدرت کی وجہ سے واقع ہوا۔( تفسیرکبیر الکہف تحت الایۃ: ۹۲ ۷ / ۴۹۸ خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۲-۹۳ ۳ / ۲۲۴) {وجد:اس نے پایا۔} جب حضرت ذوالقر نین رضی اللہ تعالی عنہ شمال کی جانب ا س جگہ پہنچے جہاں انسانی ابادی ختم ہو جاتی تھی تووہاں دو بڑے عالیشان پہاڑ دیکھے جن کے اس طرف یاجوج ماجوج کی قوم اباد تھی جو کہ دو پہاڑوں کے درمیانی راستے سے اس طرف اکر قتل و غارت کیا کرتی تھی۔ یہ جگہ ترکستان کے مشرقی کنارہ پر واقع تھی۔ یہاں حضرت ذوالقرنین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ایسی قوم کو پایا جو کوئی بات سمجھتے معلوم نہ ہوتے تھے کیونکہ ان کی زبان عجیب و غریب تھی اس لئے ان کے ساتھ اشارہ وغیرہ کی مدد سے بہ مشقت بات کی جاسکتی تھی۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۹۳۵ / ۲۹۶-۲۹۷ خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۳ ۳ / ۲۲۴ ملتقطا)