Surah Maryam Ayat 29 (19:29)
Mary · Juz 16 · Makki
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِؕ-قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کردیا ۔ وہ بولے :ہم اس سے کیسے بات کریں ؟جو ابھی ماں کی گود میں بچہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فاشارت الیه:اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کردیا ۔} جب لوگوں نے حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا سے تفصیل پوچھنی چاہی تو چونکہ اپ رضی اللہ تعالی عنہانے اللہ تعالی کے حکم سے چپ کاروزہ رکھا ہوا تھا اس لئے اپ نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تواس بچے سے پوچھ لویہ جواب دے گا۔ اس پر لوگوں کو غصہ ایا اور انہو ں نے کہا کہ جوبچہ ابھی پیدا ہوا ہے وہ کیسے ہم سے بات کرے گا! کیا تم ہم سے مذاق کر رہی ہو یہ گفتگوسن کر حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے دودھ پینا چھوڑ دیا اور بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور سیدھے ہاتھ مبارک سے اشارہ کرکے بات کرنا شروع کی۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۲۹ ۵ / ۳۳۰ خازن مریم تحت الایۃ: ۲۹ ۳ / ۲۳۳-۲۳۴ ملتقطا)