Surah Maryam Ayat 63 (19:63)
Mary · Juz 16 · Makki
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ وہ باغ ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اسے کریں گے جو پرہیزگار ہے۔
Tafseer (Urdu)
{تلك الجنة:یہ وہ باغ ہے۔} یعنی جس جنت کے اوصاف بیان ہوئے یہ وہ باغ ہے جوہم اپنے ان بندوں کو عطا کریں گے جو پرہیزگار ہو۔ اس ایت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ ہم نے جنت میں کفار کے ایمان لانے کی صورت میں ان کے لئے جو مکانات تیار کئے ہیں ان کا وارث ہم اپنے پرہیزگار بندوں کو کریں گے۔( روح البیان مریم تحت الایۃ: ۶۳ ۵ / ۳۴۶ خازن مریم تحت الایۃ: ۶۳ ۳ / ۲۴۰ ملتقطا) یاد رہے کہ جنت متقی اور پرہیز گار مسلمان کو ملے گی اور گناہگار مسلمانوں کوبھی جو جنت ملے گی وہ ان کے گناہوں کی معافی یا خاتمے کے بعد ہی ملے گی یعنی جنت میں داخل ہوتے وقت وہ بھی گناہوں سے پاک ہوچکے ہوں گے۔