Surah Maryam Ayat 90 (19:90)
Mary · Juz 16 · Makki
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا 90
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین بھی پھٹ جائے اور پہاڑ ٹوٹ کر گرپڑیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ گر جائیں ڈھ کر۔
Tafseer (Urdu)
{تكاد السموت یتفطرن منه:قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ پڑیں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے لئے اولاد کا دعوی کرنا ایسی بے ادبی و گستاخی کا کلمہ ہے کہ ا س کی وجہ سے اگر اللہ تعالی غضب فرمائے تو وہ تمام جہان کا نظام درہم برہم کر دے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ کفار نے جب یہ گستاخی کی اور ایسا بے باکانہ کلمہ منہ سے نکالا تو جن و انس کے سوا آسمان زمین پہاڑ وغیرہ تمام مخلوق پریشانی سے بے چین ہو گئی اور ہلاکت کے قریب پہنچ گئی فرشتوں کو غضب ہوا اور جہنم کو جوش آگیا۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۹۰-۹۱ ۳ / ۲۴۷) {و ما ینبغی للرحمن:حالانکہ رحمن کے لائق نہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنا اولاد سے پاک ہونا بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ رحمن کے لائق نہیں کہ اولاد اختیار کرے۔ وہ اس سے پاک ہے اور اس کے لئے اولاد ہونا ممکن نہیں محال ہے کیونکہ بیٹاباپ کا جز اس کی شبیہ ونظیر اور اس کا مددگار ہوتا ہے جبکہ اللہ تعالی اس سے پاک ہے کہ کوئی اس کا جز ہو یا اس کی مثل بنے یا کوئی اس کا مددگار ہو۔