Surah Al Baqarah Ayat 107 (2:107)
The Cow · Juz 1 · Madani
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ 107
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے مقابلے میں تمہارا نہ کوئی حمایتی ہے اور نہ ہی مددگار۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تجھے خبر نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حمایتی نہ مددگار۔
Tafseer (Urdu)
{له ملك: اسی کی بادشاہی ہے۔}اللہ تعالی کو اختیار ہے کہ اپنے ملک میں جو چاہے جب چاہے قانون جاری کرے جب کائنات میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے دن جاتا ہے رات اتی ہے اور سارے جہان میں ہر طرح تبدیلی ہوتی رہتی ہے توشرعی قانون میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے اوریہ تبدیلی مخلوق کی مصلحت کی وجہ سے ہے۔ {من دون الله: اللہ کے مقابلے میں۔}اللہ تعالی کے مقابلے میں کوئی کسی کی مدد نہیں کرسکتا ۔ ہاں اللہ تعالی کی اجازت اور اختیار دینے سے مدد ہوسکتی ہے قران وحدیث میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں جیسے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام بیماروں کوڑھیوں اور نابیناوں کی مدد کرتے تھے۔ فرشتوں نے غزوہ بدر اور غزوہ حنین میں مسلمانوں کی مدد کی۔ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے وزیر نے تخت بلقیس لا کر مدد کی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے سینکڑوں مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی کھانے پینے بیماریوں اور پریشانیوں میں مدد کی۔ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ اور اولیاء کرام رحمۃاللہ تعالی علیہم کامدد کرنا لاکھوں لوگوں کے تجربات اور تواتر سے ثابت ہے۔