Surah Al Baqarah Ayat 112 (2:112)
The Cow · Juz 1 · Madani
بَلٰىۗ-مَنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهٗۤ اَجْرُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ ۪-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ 112
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہاں کیوں نہیں ؟ جس نے اپنا چہرہ اللہ کے لئے جھکا دیا اور وہ نیکی کرنے والا بھی ہو تو اس کااجر اس کے رب کے پاس ہے اور ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہاں کیوں نہیں جس نے اپنا منہ جھکایا اللہ کے لئے اور وہ نکو کار ہے تو اس کا نیگ اس کے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم۔
Tafseer (Urdu)
{بلى : کیوں نہیں۔}جنت میں داخلے کا حقیقی معیار ایمان صحیح اور عمل صالح ہے اور کسی بھی زمانے اور کسی بھی نسل و قوم کا ادمی اگر صحیح ایمان و عمل رکھتا ہے تو وہ جنت میں جائے گا۔ البتہ یہ یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے اعلان نبوت کے بعد اپ کی نبوت نہ ماننے والے کا ایمان قطعا صحیح نہیں ہوسکتا اور کوئی بھی عمل ایمان کے بغیر صالح نہیں ہوسکتاگویا جو حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان رکھے اور عمل صالح کرے وہ جنت کا مستحق ہے۔ چونکہ یہودیوں اور عیسائیوں نے کہا تھا کہ ان کے سوا کوئی جنت میں داخل نہیں ہوگا تو اس کے جواب میں فرمایا گیا کہ ان کے علاوہ کوئی جنت میں کیوں داخل نہیں ہوگا جبکہ اللہ تعالی کا قانون یہ ہے کہ جو بھی ایمان صحیح اور عمل صالح لے کر ائے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔