Surah Al Baqarah Ayat 137 (2:137)
The Cow · Juz 1 · Madani
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ-وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا هُمْ فِیْ شِقَاقٍۚ-فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰهُۚ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُﭤ 137
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لے آئیں جیسا تم ایمان لائے ہو جب تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ صرف مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ تو اے حبیب!عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کافی ہوگا اور وہی سننے والا جاننے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ نری ضد میں ہیں تو اے محبوب عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کفایت کرے گا اور وہی ہے سنتا جانتا۔
Tafseer (Urdu)
{بمثل ما امنتم به: تمہارے ایمان کی طرح۔} یہودیوں کو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی طرح ایمان لانے کا فرمایااس سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کا ایمان بارگاہ الہی میں معتبر اور دوسروں کیلئے مثال ہے۔ {فسیكفیكهم الله: تو عنقریب اللہ تمہیں ان کی طرف سے کفایت فرمائے گا۔} یہ اللہ تعالی کی طرف سے ذمہ ہے کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو غلبہ عطا فرمائے گا اور اس میں غیب کی خبربھی ہے کہ آئندہ حاصل ہونے والی فتوحات کا پہلے سے اظہار فرمایا۔ چنانچہ اللہ تعالی کا یہ ذمہ پورا ہوا اور یہ غیبی خبر صادق ہو کر رہی کفار کے حسد و دشمنی اور ان کی مکاریوں سے حضورپر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کوئی ضرر نہ پہنچا۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی بنی قریظہ قتل ہوئے جبکہ بنی نضیر جلا وطن کئے گئے اوریہود ونصاری پر جزیہ مقرر ہوا۔