Surah Al Baqarah Ayat 139 (2:139)
The Cow · Juz 1 · Madani
قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِی اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْۚ-وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْۚ-وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَ 139
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ:کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو حالانکہ وہ ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی اور ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں اور ہم خالص اسی کے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کیا اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو حالانکہ وہ ہمارا بھی مالک اور تمہارا بھی اور ہماری کرنی ہمارے ساتھ اور تمہاری کرنی تمہارے ساتھ اور ہم نِرے اسی کے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{اتحآجوننا: کیا تم ہم سے جھگڑتے ہو۔} یہودیوں نے مسلمانوں سے کہا کہ ہم پہلی کتاب والے ہیں ہمارا قبلہ پرانا ہے ہمارا دین قدیم ہے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہم میں سے ہوئے ہیں لہذا اگر محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نبی ہوتے تو ہم میں سے ہی ہوتے ۔اس پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی (خازن البقرۃ تحت الایۃ: ۱۳۹ ۱ / ۹۶ روح المعانی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۳۹ ۱ / ۵۴۲ ملتقطا) اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ذریعے ان سے فرمایا گیا کہ ہمارا اور تمہارا سب کا رب اللہ تعالی ہے اسے اختیار ہے کہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے نبی بنائے عرب میں سے ہو یا دوسروں میں سے۔ {و نحن له مخلصون: اور ہم خالص اسی کے ہیں۔}یعنی ہم کسی دوسرے کو اللہ تعالی کے ساتھ شریک نہیں کرتے اور عبادت و طاعت خالص اسی کے لئے کرتے ہیں تو عزت کے مستحق ہیں۔نیز خالص اللہ تعالی کا وہی ہوتا ہے جو اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ہو جائے اورجو رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ہو گیا وہ اللہ تعالی کا ہو گیا۔ رب تعالی فرماتا ہے: من یطع الرسول فقد اطاع الله(النساء: ۸۰) ترجمہ کنزالعرفان: جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اعلی حضرت رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : جو کہ اس در کا ہواخلق خدا اس کی ہوئی جو کہ اس در سے پھرا اللہ ہی سے پھر گیا