Surah Al Baqarah Ayat 15 (2:15)
The Cow · Juz 1 · Madani
اَللّٰهُ یَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَ یَمُدُّهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ ان کی ہنسی مذاق کا انہیں بدلہ دے گا اور (ابھی)وہ انہیں مہلت دے رہا ہے کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے ( جیسا اس کی شان کے لائق ہے) اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
Tafseer (Urdu)
{الله یستهزئ بهم:اللہ ان کی ہنسی مذاق کا انہیں بدلہ دے گا۔}اللہ تعالی استہزاء اور تمام عیوب سے پاک ہے یہاں جو اللہ تعالی کی طرف استہزاء کی نسبت ہے اس سے مرادمنافقوں کے استہزاء کا بدلہ دینا ہے اور بدلے کے وقت عربی (اور اردو) میں اسی طرح کا لفظ دہرا دیا جاتا ہے جیسے کہا جائے کہ برائی کا بدلہ برائی ہی ہوتا ہے حالانکہ برائی کا بدلہ تو عدل و انصاف اور ادمی کا حق ہوتا ہے۔(تفسیر قرطبی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۵ الجزء الاول ۱ / ۱۸۳)