Surah Al Baqarah Ayat 159 (2:159)
The Cow · Juz 2 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَ 159
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں حالانکہ ہم نے اسے لوگوں کے لئے کتاب میں واضح فرمادیا ہے تو ان پر اللہ لعنت فرماتاہے اور لعنت کرنے والے ان پر لعنت کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں بعد اس کے کہ لوگوں کے لئے ہم اسے کتاب میں واضح فرماچکے ان پر اللہ کی لعنت ہے اور لعنت کرنے والوں کی لعنت۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین یكتمون ما انزلنا من البینت و الهدى:بیشک وہ لوگ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں۔} یہ ایت ان علماء یہود کے بارے میں نازل ہوئی جو توریت شریف کے احکام اور اس میں موجود نعت مصطفی کی ایتیں چھپاتے تھے۔(صاوی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۵۹ ۱ / ۱۳۳) دینی مسائل کوچھپانا گناہ ہے خواہ اس طرح کہ ضرورت کے وقت بتائے نہ جائیں یا اس طرح کہ غلط بتائے جائیں بلکہ غلط بتانے پر تو بہت سخت وعیدیں ہیں۔ یہ دونوں گناہ علماء یہود کرتے تھے کہ حضورپر نور صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم کی نعت بتاتے نہ تھے اور زنا کی سزا بدل دیتے تھے کہ بجائے رجم کے منہ کالا کراتے تھے۔ (تفسیر قرطبی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۵۹ ۱ / ۱۴۰) سورہ بقرہ کی ایت نمبر 79میں بھی یہودیوں کی اس طرح کی حرکتوں کا بیان گزر چکا ہے۔ دینی مسائل چھپانے کی وعیدیں : احادیث میں دینی مسائل چھپانے کی سخت وعیدیں بیان کی گئی ہیں چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ جس سے علم کی کوئی بات پوچھی گئی جسے وہ جانتا ہے لیکن وہ اسے چھپاتا ہے تو قیامت کے دن اسے اگ کی لگام دی جائے گی۔‘‘(ترمذی کتاب العلم باب ما جاء فی کتمان العلم ۴ / ۲۹۵ الحدیث: ۲۶۵۸) حضرت علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ جو علم کے بغیر فتوی دے ا س پر زمین و اسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔(ابن عساکر محمد بن اسحاق بن ابراہیم۔۔۔ الخ ۵۲ / ۲۰) غلط مسائل بیان کرنے والوں بغیر پڑھے عالم و مفتی و محدث و مفسر کہلانے والوں اور قران و حدیث کی غلط تشریحات و توضیحات کرنے والوں کی اج کل کمی نہیں اور یہ سب مذکورہ ایت و احادیث کی وعید میں داخل ہیں۔ اسی وعید میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہیں تو محض کوئی ارٹیکل یا کالم لکھنے والے لیکن دین کو بھی اپنے قلم سے تختہ مشق بناتے ہیں۔ {یلعنهم الله: اللہ ان پر لعنت فرماتا ہے۔} اسلام کی حقانیت حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم کی عظمت اور شریعت کے احکام چھپانے والوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہے اور دیگر حضرات یعنی ملائکہ و مومنین کی بھی لعنت ہے۔