Surah Al Baqarah Ayat 176 (2:176)
The Cow · Juz 2 · Madani
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّؕ-وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِی الْكِتٰبِ لَفِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ۠ ٛ 176
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ (سزا) اس لئے ہے کہ اللہ نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور بے شک کتاب میں اختلاف کرنے والے دور کی مخالفت و ضد میں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لئے کہ اللہ نے کتاب حق کے ساتھ اتاری اور بے شک جو لوگ کتاب میں اختلاف ڈالنے لگے وہ ضرور پرلے سرے کے جھگڑالو ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{فی الكتب: کتاب میں۔} کتاب سے مراد قران شریف ہے یا توریت شریف پہلی صورت میں اختلاف سے مراد ہو گا نہ ماننا اور دوسری صورت میں اس سے مراد ہو گا صحیح طور پر نہ ماننا کیونکہ یہودی قران کو تو بالکل نہ مانتے تھے اور توریت کو ماننے کے دعویدار تھے مگر صحیح طور پر نہ مانتے تھے ورنہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے اتے۔ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت مشرکین کے حق میں نازل ہوئی اس صورت میں کتاب سے قرآن ہی مرادہوگا اور ان کا اختلاف یہ تھا کہ ان میں سے بعض قران کو شعر کہتے تھے بعض جادو اور بعض کہانت کہا کرتے تھے۔(تفسیر قرطبی البقرۃ تحت الایۃ: ۱۷۶ ۱ / ۱۸۱ الجزء الثانی)