Surah Al Baqarah Ayat 218 (2:218)
The Cow · Juz 2 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ 218
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کے لئے اپنے گھر بار چھوڑدئیے اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا وہ رحمت الٰہی کے امیدوار ہیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے وہ رحمت الٰہی کے امید وار ہیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین امنوا: بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے۔}اس ایت میں ایمان ہجرت اور جہاد تین بڑے اعمال کا ذکر ہے اور یہ تینوں اعمال بجا لانے والوں کے بارے ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: الذین امنوا و هاجروا و جهدوا فی سبیل الله باموالهم و انفسهم-اعظم درجة عند الله-و اولىك هم الفآىزون(۲۰)یبشرهم ربهم برحمة منه و رضوان و جنت لهم فیها نعیم مقیم(۲۱) خلدین فیها ابدا-ان الله عنده اجر عظیم(۲۲)(توبہ: ۲۰ تا۲۲) ترجمہ کنزالعرفان: وہ جنہوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اللہ کے نزدیک ان کا بہت بڑا درجہ ہے اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔ان کا رب انہیں اپنی رحمت اور خوشنودی اور جنتوں کی بشارت دیتا ہے ان کے لئے ان باغوں میں دائمی نعمتیں ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ ان جنتوں میں رہیں گے بیشک اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔ {اولىك یرجون رحمت الله:وہ رحمت الہی کے امیدوار ہیں۔} اس سے معلوم ہوا کہ عمل کرنے سے اللہ تعالی پر اجر دینا واجب نہیں ہوجاتا بلکہ ثواب دینا محض اللہ تعالی کا فضل ہے۔