Surah Al Baqarah Ayat 239 (2:239)
The Cow · Juz 2 · Madani
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًاۚ-فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ 239
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگرتم خوف کی حالت میں ہو توپیدل یا سوار (جیسے ممکن ہو نماز پڑھ لو) پھر جب حالت ِاطمینان میں ہوجاؤ تو اللہ کو یاد کرو جیسا اس نے تمہیں سکھایا ہے جو تم نہ جانتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر خوف میں ہو تو پیادہ یا سوار جیسے بن پڑے پھر جب اطمینان سے ہو تو اللہ کی یاد کرو جیسا اس نے سکھایا جو تم نہ جانتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فان خفتم:پھر اگرتم خوف کی حالت میں ہو۔} یہاں دشمن یا درندے وغیرہ کے خوف کی حالت میں نماز کا حکم اور طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر خوف کی ایسی صورت ہو کہ ایک جگہ ٹھہرنا ناممکن ہو جائے تو پیدل چلتے ہوئے یا سواری پر جیسے ممکن ہو نماز پڑھ لو اور اس نماز کو دہرانا بھی نہ پڑے گا اورجدھر جارہے ہوں ادھر ہی منہ کرکے نماز پڑھ لیں قبلہ کی طرف منہ کرنے کی شرط نہیں ہے اور جب حالت امن ہو تو پھر معمول کے مطابق نماز پڑھی جائے البتہ اگر خوف کی ایسی حالت ہو کہ اس میں ٹھہرنا ممکن ہو جیسے جنگ کے موقع پر دشمنوں کے حملے کا ڈر بھی ہے لیکن کسی جگہ ٹھہرے ہوئے بھی ہیں تو اس کاباجماعت نماز پڑھنے کا طریقہ سورہ نساء ایت 102میں مذکور ہے۔