Surah Al Baqarah Ayat 252 (2:252)
The Cow · Juz 2 · Madani
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّؕ-وَ اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ 252
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اللہ کی آیتیں ہیں جو اے حبیب! ہم آپ کے سامنے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور بیشک تم رسولوں میں سے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب!تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں ، اور تم بیشک رسولوں میں ہو۔
Tafseer (Urdu)
{تلك ایت الله: یہ اللہ کی آیتیں ہیں۔} گم شدہ تاریخی حالات اور علوم غیبیہ کا عطا ہونا حضور پرنورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کی دلیل ہے کہ نہ تو اپ نے علم تاریخ حاصل کیا اورنہ مورخین کی صحبت میں بیٹھے پھر بھی ایسے درست حالات بیان فرمائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سچے رسول اور صاحب وحی ہیں۔