Surah Al Baqarah Ayat 84 (2:84)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُوْنَ دِمَآءَكُمْ وَ لَا تُخْرِجُوْنَ اَنْفُسَكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں کسی کا خون نہ بہانا اور اپنے لوگوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اقرار بھی کرلیا اور تم (خوداس کے) گواہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ کرنا اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم گواہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اذ اخذنا میثاقكم:اور یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا۔} یعنی اے یہودیو! وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تمہارے اباو اجداد سے تورات میں یہ عہد لیا کہ تم اپس میں کسی کا خون نہ بہانا اور اپنے لوگوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر انہوں نے ا س عہدکا اقرار کرلیا اور تم خود بھی اپنے اباواجداد کے اس اقرارکے گواہ ہو۔(روح البیان البقرۃ تحت الایۃ: ۸۴ ۱ / ۱۷۴)