Surah Al Baqarah Ayat 88 (2:88)
The Cow · Juz 1 · Madani
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌؕ-بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِیْلًا مَّا یُؤْمِنُوْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہودیوں نے کہا: ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں بلکہ اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کردی ہے تو ان میں سے تھوڑے لوگ ہی ایمان لاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہودی بولے ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہیں بلکہ اللہ نے ان پر لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے ایمان لاتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ قلوبنا غلف: ہمارے دلوں پر پردے ہیں۔} یہودیوں نے مذاق اڑانے کے طور پر کہا تھا کہ ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ان کی مراد یہ تھی کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ہدایت ان کے دلوں تک نہیں پہنچتی۔ اللہ تعالی نے اس کا رد فرمایا کہ یہ جھوٹے ہیں اللہ تعالی نے دلوں کوفطرت پر پیدا فرمایااور ان میں حق قبول کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔ یہودیوں کا ایمان نہ لانا ان کے کفر کی شامت ہے کہ انہوں نے سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پہچان لینے کے بعد انکار کیا تواللہ تعالی نے ان پر لعنت فرمائی اس کا یہ اثر ہے کہ وہ قبول حق کی نعمت سے محروم ہوگئے۔(جلالین مع جمل البقرۃ تحت الایۃ: ۸۸ ۱ / ۱۱۴-۱۱۵) اج بھی ایسے لوگ ہیں کہ جن کے دلوں پرعظمت رسالت سمجھنے سے پردے پڑے ہوئے ہیں۔