Surah Al Anbiya Ayat 100 (21:100)
The Prophets · Juz 17 · Makki
لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ هُمْ فِیْهَا لَا یَسْمَعُوْنَ 100
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجہنم میں ان کی گدھے جیسی آوازیں ہوں گی اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ اس میں رینکیں گے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{لهم فیها زفیر:جہنم میں ان کی گدھے جیسی اوازیں ہوں گی۔} ارشاد فرمایا کہ وہ مشرک جہنم میں گدھے جیسی اوازیں نکالیں گے اور عذاب کی شدت سے چیخیں گے اور دھاڑیں گے اور وہ جہنم کے جوش کی شدت کی وجہ سے اس میں کچھ نہ سنیں گے۔(مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۰ ص۷۲۷ جلالین الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۰ ص۲۷۷ ملتقطا) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا’’ جب جہنم میں وہ لوگ رہ جائیں گے جنہیں اس میں ہمیشہ رہنا ہے تو وہ آ گ کے تابوتوں میں بند کر دئیے جائیں گے وہ تابوت دوسرے تابوتوں میں پھر وہ تابوت اور تابوتوں میں بند کر دئیے جائیں گے اور ان تابوتوں پر آ گ کی میخیں لگادی جائیں گی تو وہ کچھ نہ سنیں گے اور نہ کوئی ان میں کسی کو دیکھے گا۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۱۰۰ ۳ / ۲۹۶)