Surah Al Anbiya Ayat 6 (21:6)
The Prophets · Juz 17 · Makki
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۚ-اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان سے پہلے جو بستی ایمان نہ لائی ہم نے اسے ہلاک کردیا تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا تو کیا یہ ایمان لائیں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{ما امنت قبلهم من قریة:ان سے پہلے جو بستی ایمان نہ لائی۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کفار کی باتوں کا رد فرمایا اور انہیں جواب دیا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ کفار مکہ سے پہلے لوگوں نے بھی اپنے انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام سے نشانیوں کا مطالبہ کیا اور نشانیاں انے کی صورت میں ایمان لانے کا عہد کیا اور جب ان کے پاس وہ مطلوبہ نشانیاں آئیں تو وہ ان انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام پر ایمان نہ لائے اوران کی تکذیب کرنے لگے اور اس سبب سے ان کفار کو ہلاک کر دیا گیا تو کیا یہ کفار مکہ نشانی دیکھ کر ایمان لے آئیں گے حالانکہ ان کی سرکشی ان سے بڑھی ہوئی ہے۔(مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۶ص۷۰۹)