Surah Al Anbiya Ayat 66 (21:66)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قَالَ اَفَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُكُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَضُرُّكُمْﭤ 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariابراہیم نے جواب دیا : تو کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں نفع دیتا ہے اور نہ نقصان پہنچاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا تو کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع دے اور نہ نقصان پہنچائے ۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں جواب دیا : تو کیا تم اللہ تعالی کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جس کا حال یہ ہے کہ اگر تم اسے پوجو تو وہ تمہیں نفع نہیں دیتا اور اگر اسے پوجنا موقوف کر دو تو وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچاتا۔ تم پر اور اللہ تعالی کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہو ان پر افسوس ہے تو کیا تمہیں عقل نہیں کہ اتنی سی بات بھی سمجھ سکو کہ یہ بت کسی طرح پوجنے کے قابل نہیں ۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۶۶-۶۷ ۳ / ۲۸۱)