Surah Al Anbiya Ayat 69 (21:69)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے فرمایا: اے آگ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے فرمایا اے آگ ہو جا ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر۔
Tafseer (Urdu)
{قلنا:ہم نے فرمایا۔} جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اگ میں ڈالا گیا تو اللہ تعالی نے فرمایا: اے آگ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجا۔ چنانچہ آگ کی گرمی زائل ہو گئی اور روشنی باقی رہی اور اس نے ان رسیوں کے سوا اور کچھ نہ جلایا جن سے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو باندھا گیا تھا۔(جلالین الانبیاء تحت الایۃ: ۶۹ ص۲۷۴) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ اگر اللہ تعالی ’’سلما‘‘نہ فرماتاتواگ کی ٹھنڈک کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام انتقال فرما جاتے۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۶۹ ۳ / ۲۸۲)