Surah Al Anbiya Ayat 95 (21:95)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۤ اَنَّهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا اس پر حرام ہے کہ لوٹ کرنہ آئیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کردیا کہ پھر لوٹ کر آئیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و حرم على قریة اهلكنها انهم لا یرجعون:اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا اس پر حرام ہے کہ لوٹ کرنہ آئیں ۔} مفسرین نے اس ایت کے مختلف معنی بیان کئے ہے (1) جس بستی کے لوگوں کو ہم نے ہلاک کر دیا ان کا اپنے اعمال کی تلافی اور اپنے احوال کے تدارک کے لئے دنیا کی طرف واپس انا ناممکن ہے۔ (2) جس بستی والوں کو ہم نے ہلاک کرنے کا فیصلہ کر دیا ان کا شرک اور کفر سے واپس آنا محال ہے۔ (3) جس بستی کے لوگوں کو ہم نے ہلاک کر دیا ان کاقیامت کے دن زندہ ہونے کی طرف نہ لوٹنا ناممکن ہے یعنی وہ قطعا قیامت کے دن لوٹ کر ائیں گے۔( تفسیرکبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۹۵ ۸ / ۱۸۵ مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۹۵ ص۷۲۶ ملتقطا) {حتى اذا فتحت یاجوج و ماجوج:یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا۔} یاجوج ماجوج دو قبیلوں کے نام ہیں جب قیامت انے کا وقت قریب ہو گا تو یاجوج اور ماجوج کو روک کر رکھنے والی دیوار کو کھول دیا جائے گا اور وہ زمین کی ہر بلندی سے تیزی کے ساتھ لوگوں کی طرف اترتے ہوئے ائیں گے۔( جلالین الانبیاء تحت الایۃ: ۹۶ ص۲۷۷ مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۹۶ ص۷۲۶ ملتقطا) نوٹ: یاجوج اور ماجوج سے متعلق تفصیلی کلام سورہ کہف کی ایت نمبر 94 تا 99 کی تفسیر میں ملاحظہ فرمائیں ۔