Surah An Noor Ayat 1 (24:1)
The Light · Juz 18 · Madani
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل فرمائی اور ہم نے اس کے احکام فرض کئے اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اُتاری اور ہم نے اس کے احکام فرض کئے اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں کہ تم دھیان کرو۔
Tafseer (Urdu)
{سورة: یہ ایک سورت ہے۔} سورہ نور کی ابتداء میں اللہ تعالی نے حدود اور مختلف احکام بیان فرمائے جبکہ ا س سورت کے اخرمیں توحید کے دلائل ذکر فرمائے اور ا س ایت میں بیان فرمایا کہ یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل فرمائی اور ہم نے اس میں موجود احکام مسلمانوں پرفرض کئے اور ان پر عمل کرنا بندوں پر لازم کیا اور ہم نے اس میں ضروری احکام اور اپنی وحدانیت کے دلائل پر مشتمل روشن آیتیں نازل فرمائیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔( خازن النور تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۳۳۴ صاوی النور تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۱۳۸۲ ملتقطا)