Surah An Noor Ayat 23 (24:23)
The Light · Juz 18 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ۪-وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ جو انجان، پاکدامن، ایمان والی عورتوں پربہتان لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان پارسا ایمان والیوں کو ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین: بیشک وہ جو۔} اس ایت اوراس کے بعد والی دو ایات میں تہمت لگانے والے منافقین کی سزابیان کی گئی ہے اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ عورتیں جوبدکاری اور فسق و فجور کو جانتی بھی نہیں اور برا خیال ان کے دل میں بھی نہیں گزرتا اور وہ پاکدامن اورایمان والی ہیں ایسی پاکیزہ عورتوں پر بدکاری کا بہتان لگانے والوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ ایت میں عورتوں کے بیان کردہ اوصاف سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہرات کے اوصاف ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ ا س سے تمام ایماندار اور پارسا عورتیں مراد ہیں انہیں عیب لگانے والوں پر اللہ تعالی لعنت فرماتا ہے۔( مدارک النور تحت الایۃ: ۲۳ ص۷۷۵) اور تفسیر خازن میں ہے کہ اس ایت میں جووعید ذکر کی گئی یہ عبد اللہ بن ابی بن سلول منافق کے حق میں ہے۔( خازن النور تحت الایۃ: ۲۳ ۳ / ۳۴۵) خلاصہ کلام یہ ہے کہ ایت کا شان نزول اگرچہ خاص ہے لیکن معنی اور حکم سب کو عام ہے۔