Surah An Noor Ayat 36 (24:36)
The Light · Juz 18 · Madani
فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَ یُذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗۙ-یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان گھروں میں ہے جن کی تعظیم کرنے اوران میں اللہ کا نام ذکر کئے جانے کا اللہ نے حکم دیا ہے، ان میں صبح و شام اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان گھروں میں جنہیں بلند کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور ان میں اس کا نام لیا جاتا ہے، اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ان میں صبح اور شام۔
Tafseer (Urdu)
{فی بیوت: گھروں میں ۔} اس ایت کا تعلق اس سے پہلے والی ایت کے ساتھ ہے اور معنی یہ ہے کہ نور الہی کی مثال اس طاق کی طرح ہے جوان گھروں میں ہے جنہیں بنانے ان کی تعظیم و تطہیر کرنے اوران میں اللہ تعالی کا نام ذکر کئے جانے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے۔ ان گھروں سے مسجدیں مرادہیں ۔( خازن النور تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۳۵۵) مسجدسے متعلق4احادیث: ایت کی مناسبت سے یہاں مسجد بنانے کے حکم مسجد بنانے کے فضائل اور انہیں پاک صاف رکھنے سے متعلق 4احادیث ملاحظہ ہوں (1)… حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا: مسجدیں زمین میں اللہ تعالی کے گھر ہیں یہ اسمان والوں کے لئے ایسے روشن ہوتی ہیں جیسے زمین والوں کے لئے اسمان کے ستارے روشن ہوتے ہیں ۔( معجم الکبیر ومن مناقب عبد اللہ بن عباس واخبارہ ۱۰ / ۲۶۲ الحدیث: ۱۰۶۰۸) (2)…حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہےحضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے محلوں میں مسجدیں تعمیر کرنے اور انہیں پاک صاف رکھنے کا حکم دیا ہے۔( ابو داود کتاب الصلاۃ باب اتخاذ المساجد فی الدور ۱ / ۱۹۷ الحدیث: ۴۵۵) (3)…حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےحضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو اللہ تعالی کے ذکر کے لئے مسجد بنائے اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔‘‘( ابن ماجہ کتاب المساجد والجماعات باب من بنی للہ مسجدا ۱ / ۴۰۷ الحدیث: ۷۳۵) (4)… حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اپنی مسجدوں کو بچوں پاگلوں (مسجد میں ) خرید و فروخت کرنےشور کرنے حد جاری کرنے اور تلواریں ننگی کرنے سے محفوظ رکھو۔‘‘( ابن ماجہ کتاب المساجد والجماعات باب ما یکرہ فی المساجد ۱ / ۴۱۵ الحدیث: ۷۵۰) {یسبح له: اللہ تعالی کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔} تسبیح سے مراد نمازیں ہیں صبح کی تسبیح سے فجر اور شام سے ظہر عصر مغرب اور عشاء کی نمازیں مراد ہیں ۔( مدارک النور تحت الایۃ: ۳۶ ص۷۸۲) صبح یا شام مسجد میں جانے کی فضیلت: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےرسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو صبح یا شام مسجد میں گیا اللہ تعالی جنت میں ا س کے لئے مہمانی کا اہتمام کرے گا جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔‘‘( بخاری کتاب الاذان باب فضل من غدا الی المسجد وراح ۱ / ۲۳۷ الحدیث: ۶۶۲)