Surah An Noor Ayat 64 (24:64)
The Light · Juz 18 · Madani
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِؕ-وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسُن لو!بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، بیشک وہ جانتا ہے جس حال پر تم ہو اور اس دن کو (جانتا ہے) جس میں لوگ اس کی طرف پھیرے جائیں گے تو وہ انہیں بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا اور اللہ ہر شے کو جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسُن لو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، بیشک وہ جانتا ہے جس حال پر تم ہو اور اس دن کو جس میں اس کی طرف پھیرے جائیں گے تو وہ انہیں بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا، اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الا: سن لو!} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی عظمت و شان بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ سن لو!جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب کا مالک اللہ تعالی ہی ہے بیشک وہ تمہارے ہر اس حال کو جانتا ہے جس پر تم ہو یعنی ایمان پر ہویا نفاق پر اور وہ اس دن کوجانتا ہے جس میں لوگ اس کی طرف جزا کے لئے پھیرے جائیں گے اور وہ دن روز قیامت ہے تو وہ انہیں بتادے گا جو کچھ اچھا برا عمل انہوں نے کیا اور اللہ تعالی ہر شے کو جاننے والا ہے اس سے کچھ چھپا نہیں ۔( خازن النور تحت الایۃ: ۶۴ ۳ / ۳۶۵ مدارک النور تحت الایۃ: ۶۴ ص۷۹۳ ملتقطا)